شیخوپورہ : بچوں کی لڑائی،2عورتوں سمیت 8افراد کی جان لے گئی


بچوں کی لڑائی کا معاملہ 8 افراد کی جان لے گیا جس میں 2عورتوں سمیت 8افراد شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں ماں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روزشیخوپورہ  میں کھاریانوالہ کے مقام پر سولی جٹ گروپ اور خادم جٹ گروپ کے مابین بچوں کے معاملے پر لڑائی ہوئی تھی۔ تاہم آج سولی جٹ گروپ نے خادم جٹ گروپ کے 5افراد کو قتل کر دیا قتل ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔تھانہ بھکھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔مرنے والوں میں ماں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ بچوں کی لڑائی کا معاملہ کل 8 افراد کی جان لے گیا  ہے جس میں 2عورتوں سمیت 8افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا اوردونوں گروپوں میں بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔  شیخوپورہ   : بچوں کی لڑائی،2عورتوں سمیت 8افراد کی جان لے گئی
شیخوپورہ   : بچوں کی لڑائی،2عورتوں سمیت 8افراد کی جان لے گئی

Post a Comment

0 Comments