عثمان بزدار کی سرپرستی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے


عثمان بزداراور ڈی پی او بہاولپور امیر تیمور بزدار قبضہ مافیا گروپ کے ماسٹر مائنڈ اوربیرون ممالک سے قیمتی سرمایہ بھیجنے والے پاکستانی ان کا خصوصی ٹارگٹ ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہر کام ایسے سمیٹ رہے ہیں کہ جیسے انکا اقتدار میں آخری دن ہواور ان کے رشتہ دار 10,10 ہز ار کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عمل ہیں بہاولپور(پاکستان ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جسے وزیراعظم عمران خان نے وسیم اکرم پلس کا قرار دے رکھا ہے نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی جوتے کی نوک پر رکھ کر رینکر ماموں کو ڈی پی او بہاولپور تعینات کردیاہے دوسری طرف ڈی پی اونے سرکاری غنڈہ گردی کی انتہا کرتے ہوئے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوںپر قبضے کرانے شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے بہاولپور میں زرمبادلہ آنا بند ہوگیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ عثمان بزدار نے اقربا پروری کیلئے ایسے ایسے” یارکر “مار نے شروع کردئیے ہیںاور اپنے خاندان کو نوازنے کیلئے خود کو ایسے ” سوئنگ کا سلطان“ کا ثابت کررہے ہیں کہ وہ واقعی وسیم اکرم پلس ہٹا کر اب نیا کوئی نیا خطاب دینا پڑے گا۔ ڈی جی خان میں رشتہ داروں کو نوازنے کی کہانیاں تو میڈیا کی زینت بن چکی ہیں اور آفتاب اقبال کے شو خبرزار میں یہاں تک بتا دیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے رشتہ دار 10,10 ہز ار کی دیہاڑیاں بھی لگانا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہر کام ایسے سمیٹ رہے ہیں کہ جیسے انکا اقتدار میں آخری دن ہو، عثمان بزدار کا تازہ ترین کارنامہ یہ سامنے آیا ہے کہ سپریم کورت نے احکامات دیئے ہیں کہ کسی رینکر کو ڈی پی او جیسی اہم سیٹ پر تعینات نہ جایا لیکن عثمان بزدار نے اپنے ماموں امیر تیمور بزدار جو گریڈ 18 کے افسر ہونے کیساتھ رینکر بھی ہیں کو ڈی پی او بہاولپور لگادیا ہے۔ ڈی پی او بہاولپور امیر تیمور بزدار نے ضلع بھر میں قبضہ مافیا کی سرپرستی شروع کردی ہے اوربیرون ممالک سے قیمتی سرمایہ بھیجنے والے پاکستانی ان کا خصوصی ٹارگٹ ہیں ، ڈی پی او امیر تیمور بزدار نے اپنے بھانجے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوںپر قبضے کرانا شروع کردیئے ہیں اور جو شہری درخواست لیکر جائے اسے ڈرا دھما کر دفتر سے نکال دیا جاتاہے۔ امیر تیمور بزدار کی سرکاری غنڈہ گردی سے تنگ آکر پاکستانیوں نے بہاولپور میں جائیداد خریدنا اورقیمتی زرد مبادلہ پاکستان بھیجنا بند کردیا ہے۔بیرون ممالک میں بسنے والے سینکڑوں متاثرین نے وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ، آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نتھ ڈالی جائے ورنہ جس طرح پاکپتن کیس نے اسے عدالت میں خواری کا سامنا پڑا ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کیلئے بدنامی کا باعث بنے گا۔

Post a Comment

1 Comments