مہوش حیات کی “بلیک ٹوئٹر” میں شاعرانہ آمد




سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ “بلیک ٹوئٹر” میں اداکارہ مہوش حیات نے بھی انٹری دی ہے۔

اس ٹاپ ٹرینڈ کے تحت ٹوئٹر صارفین سیاہ لباس میں اپنی پسندیدہ تصاویر شیئر کررہے ہیں۔
بلیک ٹوئٹر کا حصہ بننے کیلئے مہوش حیات نےاستنبول کا لینڈ مارک کہلانے والے توپ کپی پیلس کے احاطے میں لی گئی ایک پرانی تصویرشیئرکی۔
عمدہ شاعرانہ ذوق رکھنے والی اداکارہ نے تصویر کے کیپشن کیلئے معروف شاعرعبید اللہ علیم کی غزل” عزیزاتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے” کےآخری 2 اشعار کا انتخاب کرتے ہوئے لکھا۔
میں وہ چراغِ سر رہ گزر دنیا ہوں
جو اپنی ذات کی تنہائیوں میں جل جائے
ہر ایک لحظہ یہی آرزو، یہی حسرت
جو آگ دل میں ہے وہ شعرمیں بدل جائے
سوشل میڈیا صارفین مہوش کی اس تصویر کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ شاعری کے انتخاب پر بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments